میں آن لائن ارننگ کیسے کروں. پارٹ 1
میں آن لائن ارننگ کیسے کروں؟۔ سب سے پہلا سوال جو کسی نئے انٹرنیٹ ارننگ سے متعارف ہونے والے فرد کے ذہن میں ہوتا ہے وہ یہی ہوتا ہے۔
بنیادی طور پر انٹرنیٹ سے ارننگ کے لئے آپ کو تین چیزیں درکار ہوتی ہیں۔ علم، ہنر اور محنت۔۔۔اگر آپ یہ سوچیں کہ آپ انٹرنیٹ پر کچھ کئے بغیر بیٹھ کرآرام سے پیسے کما سکتے ہیں۔ تو یہ آپ کی نادانی ہے۔ انٹرنیٹ پر کام آپ کیلئے ایک جاب ایک بزنس کی طرح ہے ، آپ اسے آرام سے بیٹھ کر نہیں کرسکتے۔آپ کو اسکے لئے علم حاصل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ کوئی ہنر سیکھنے کی بھی ضرورت ہے۔ اور محنت کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اور آپ کو مسلسل اور لگا تار علم ، ہنر، اور محنت کی ضرورت پڑتی رہے گی۔کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ دور جدید کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق آپ کو، خود کو اپنے علم اور ہنر کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھنا ہوگا۔
لیکن ہاں انٹرنیٹ سے ارننگ اللہ تعالی کی طرف سے آپ کے لئے رزق کریم بھی ہے۔ایسا رزق جس میں محنت کم لیکن معاوضہ زیادہ ملتا ہے۔ آپ قلیل وقت میں بہت زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں۔ آپ اپنے باس خود ہوتے ہیں، آپ سو بھی رہے ہوں تو آپ کا بنک بیلنس کچھ صورتوں میں بڑھتا بھی رہتا ہے۔ آپ کے لئے کام کرنے کیلئے وقت کی بھی کوئی قید نہیں ہوتی ہے۔ آپ کو الگ سے آفس بھی نہیں کھولنا پڑتا۔ آپ گھر میں ہی آپنے کمپیوٹر، لیپ، ٹاپ اور موبائل پر یہ کام کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو میں آپ کو یہ بتاتا ہوں، کہ ایسے کون سے ذرائع ہیں۔ جن سے آپ انٹرنیٹ سے ارننگ کر سکتے ہیں۔
بنیادی طور پر انٹرنیٹ سے ارننگ کے تین ذرائع ہیں۔
پراڈکٹ کی تخلیق Productivity
خدمات اور فری لانسنگ
مارکیٹنگ۔
آئیے اب انکی تھوڑی سے مزید وضاحت ہو جائے۔،
پراڈکٹ کی تخلیق Productivity
پروڈ کٹیوٹی میں آپ کوئی بھی نئی پراڈکٹ مارکیٹ میں لاتے ہیں۔ پراڈ کٹ سے مراد کوئی ٹھوس چیز ہی نیں ہے۔ بلکہ اسمیں کمپیوٹرائز کتابیں ، سوفٹ وئیرز ، ویڈیوز ، ویب سائٹس سب کچھ آجاتی ہیں۔ میری نظر میں پروڈ کٹیوٹی سے مراد ایک ایسی چیز ہے ۔ جو ہم ایک بار بنا لیتے ہیں۔ اور لوگ طویل عرصے تک اسے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اور ہمیں طویل عرصے تک اس سے ارننگ ہوتی رہتی ہیں۔ہم سو رہے ہوں یا جاگ رہے ہوں، ہمیں اس سے فائدہ حاصل ہوتا رہتا ہے۔ پروڈ کٹیوٹی کے لئے آپ کو شروع میں بہت محنت کرنا ہوتی ہے۔ آپ کو ہو سکتا ہے شروع میں کئی عرصے اور مہینے تک اس سے ارننگ نہ ہو۔ لیکن اس کے بعد آپ کو اس سے مستقل ارننگ شروع ہوجاتی ہے۔ یہ آپ کا اپنا بزنس ہوتا ہے۔ اور آپ خود اس بزنس کے مالک ہوتے ہیں۔
پروڈ کٹیوٹی میں آپ جو بھی پروڈ کٹ تیار کرتے ہیں۔ وہ آپ کے لئے طویل عرصہ تک کام کرتا رہتا ہے۔ لیکن آپ کو اسے مسلسل آپ ڈیٹ، رکھنا ہوتا ہے۔ اسکی خامیوں اور نقائص کو مسلسل ختم کرنا ہوتا ہے۔ اور اس میں بہتری اور نئی سے نئی جدت لانی ہوتی ہے۔تاکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق وہ استعمال کرنے والوں کے لئے کوئی مسلئہ پیش نہ کرے۔ کچھ پروڈ کٹس ایسی بھی ہوتی ہیں۔ جن کو صرف ایک بار بنا لیا جاتا ہے۔ اور اسے مزید بتر بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن انہیں بھی وقت کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ اور پروموٹ کرنے کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔
ذیل میں کچھ ایسی پروڈ کٹیوٹی کا میں خلاصہ بیان کروں گا۔
1 Blogging
2 YouTube
3 Book Writing
4 Software Development
5 Android Development
6 Theme Designing , Web Apps & Web Site Selling