آن لائن فراڈ
انٹرنیٹ پر آن لائن اررننگ کے دو طریقے ہیں۔
نمبر ا: کوئی ہنر سیکھیں، خوب محنت کریں۔ راتوں کی نیندیں حرام کریں، ٹینشن لیں۔ اپنا خون پسینہ ایک کردیں۔ اور مستقل ایک اچھی اور بہترین ارننگ کریں۔ اور اپنے خوابوں کو پورا کریں۔
نمبر 2: پی ٹی سائٹس، اور انویسٹمنٹ والی ویب سائٹس جوائن کریں۔ رات کو آرام سے سو کر گذاریں ۔ اور خواب میں دیکھیں کہ آپ کا انویسٹمنٹک کیا ہوا پسیہ ڈبل ہو رہا ہے۔ اور صبح جب سائٹ کو وزٹ کریں۔ تو سائٹ ہی بند ہو چکی ہوگی۔۔
دس سال سے الحمد اللہ آن لائن کی فیلڈ میں ہوں۔ اپنی آنکھوں سے انویسمںٹ کرنے والے کو روتا دیکھ چکا ہوں۔ لیکن مجال ہے کہ نئی نسل میری باتوں پر دھیان دے ۔ اسلئے ان کو سمجھانا ہی چھوڑ دیا ہے۔ ایسی ایسی تاویلات پروف دیکھائیں گے۔۔کہ ایک لمحے کے لئے میں بھی سوچ میں پڑھ جاتا ہوں۔ کہ شاید یہ سچ کہہ رہے ہیں۔ یا شاید یہ ویب سائٹ صحیح ہو
۔پہلے ڈالر کے نام پر انویسمنٹ ہوتی تھی۔ اب بٹ کوئن ، ون کوئن ، ڈنگر کوئن کے نام سے انویسٹمنٹ ہوتی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ کریپٹو کرنسی حقیقت ہے۔ لیکن اس کو بنیاد بنا کر جو انویسمنٹ کروائی جاتی ہے۔ وہ حقیقت نہیں۔ ہمیں محلے میں اگر کوئی ایسےکسی بندے سے کوئی ملائے ۔ جو ہماری رقم کو ڈبل کردے تو فورا ہمیں وہ بندہ مشکوک لگنے لگتا ہے۔ لیکن جب کوئی آن لائن ہمیں ڈبل شاہ ویب سائٹس کا بتاتا ہے ۔ تو ہماری عقل پر پردہ پڑ جاتا ہے۔
یہ ڈبل شاہ ویب سائٹس وہی پرانا طریقہ استعمال کرنی ہیں۔ پہلے پانچ بندوں کو پیمنٹ کردیتی ہے۔ اور پھر وہ پانچ بندے اپنے ساتھ دس ، دس اور بندوں کو بھی انویسمںٹ کرواتے ہیں۔ اور اسکے بعد وہ کمپنی 50 بندوں کی کمائی کو ہڑپ کرجاتی ہے۔
آج تک کوئی بھی ایسی انویسمنٹ والی ویب سائٹ نہیں دیکھی۔ جو سال، چھ مہینوں سے زیادہ چلی ہو۔ اسلئے خدا کے لئے ان سائٹس کو چکروں میں نہ پڑیں۔ کوئی ہنر سیکھیں۔ اور ان پر کام کریں۔آپ ورک ، فائیور جب سے بنی ہیں۔ آ ج تک چل رہی ہیں۔ بلاگنگ ہے ۔ ایس ای او ہے۔ وہ سیکھیں۔
میں یہ نہیں کہتا کہ خواب نہ دیکھیں۔ لیکن یہ خواب آپ سے محنت، آپ سے لگن اور آپ کا خون پسینہ مانگتے ہیں۔ پھر ہی وہ خواب پورے ہوتے ہیں.
از قلم: مراد خان