آن لائن ارننگ میں درست فیلڈ کا انتخاب

اکثر فیس بک میں ایک یہ سوال بہت پوچھا جاتا ہے۔ کہ ہم آن لائن ارننگ کرنا چاھتے ہیں۔ کہاں سے شروع کریں۔ کیا سیکھیں اور کیسے کریں۔
کالج میں جب نیا نیا داخلہ لیا تھا۔ تب اس وقت بھی یہی ایسے سوالات ذہن میں تھے۔ اور ہمیشہ ہم نے ٹرینڈ کے پہچھے بھاگنے کی کوشش کی۔ اس زمانہ میں کامرس کا کافی ٹرینڈ تھا۔ بہت سی جابز آرہی تھی۔ میں ٹھہرا آلیکٹرونکس آلات اور کمپیوٹر کا شوقین۔ ٹرینڈ دیکھ کر دوستوں اور ٹیچر کے کہنے پر کامرس رکھ لی۔ جس سے بھی پوچھا یار اکاؤنٹنگ بھت آسان ہے۔ آسان تو انکے لئے تھی جو وہ کر چکے تھے، یہ ان کا مائینڈ ہی کامرس کا تھا۔ میں نے جب اکاؤنٹنگ سٹارٹ کی تو لگ پتہ گیا۔ کئی بار سلپ ہونے کے بعد آخر کار جیسے تیسے ہوکر کرلی۔ اور آج تک اپنے اس فیصلے پر پچھتا رہا ہوں۔
2007 میں انٹرنیٹ کی فیلڈ میں جب آیا تو پھر دوبارہ اس غلطی کو دہرایا۔ اور ٹرینڈ کے پیچھے ہی بھاگتا رہا۔ ان دنوں ایکسپرٹس آن لائن ارننگ کو سیکرٹ رکھتے تھے۔ اور کبھی بھی سیکرٹس شئر نہیں کرتے تھے۔ شروع میں کچھ پی ٹی سی سائٹس کا پتہ چلا۔ جس میں مختلف سائٹس پر اپکو کلکنگ کرنا پڑتی تھی۔ پانچ چھ مہینے کلکنگ سوفٹ وئیر استعمال کرکے کوئی دس بیس ڈالر بنا لئے۔ لیکن آج تک وہ نکل نہیں سکے۔
میٹرک کے امتخان کے بعد ایم ایس آفس کا ڈپلومہ کیا تھا۔ اور پلس جو نئی چیز سیکھی تھی وہ ایچ ٹی ایم ایل تھی۔ اسلئے ویب سائٹس بنانے کا شوق بھی بہت تھا۔ اسی شوق کی خاطر کچھ فری سائٹس پر ویب سائٹس اور فورم بھی بنائے تھے۔ کچھ عرصے بعد ایڈسنس کا پتہ چلا تو اسکی خا طر 33 بلاگز، بلاگ سپاٹ پر بنا ڈالے۔ اس زمانے میں سب کچھ کاپی پیسٹ چلتا تھا۔ میری عادت تھی کہ آرٹیکل پوسٹنگ میں مستقل مزاج نہیں تھا۔ بلاگ کو اچھی طرح سے ڈیزائن کرکے چھوڑ دیتا تھا۔ اسی لئے اتنے زیادہ بلاگز بنانے کے باوجود ا گوگل انکل کو ہماری حرکتوں پر غصہ آگیا۔ بھی ایڈسینس سے صرف کوئی تیس ڈالر ہی بن سکے۔ اور پھر کاپی رائٹ میٹریل کی وجہ اور سے اس نے میرے تمام بلاگز پر چھڑی پھیر دی ۔ اور میرا بلاگ کا اکاؤنٹ ہی بلاک کردیا۔
اسکے بعد کچھ آیس ای او پر کام کیا۔ لیکن وہ بھی کچھ دن چل سکا کیونکہ کسٹمر کام کرواے کے بھاگ گیا تھا۔۔اسی کے بعد اعجاز بھائی کے ساتھ ویب ہوسٹنگ کا کام کیا۔ وہ آئر لینڈ میں رہتےتھے اسلئے لوکل کام نہیں کرسکتے تھے۔ لیکن مارکیٹنگ میرے بس کی نہیں تھی۔ اور کسٹمر بہت ہی کم آتے تھے اکثر فری میں ہوسٹنگ دوستوں کو دے دیا کرتا تھا۔ اسلئے وہ کام زیادہ نہیں چل سکا۔ لیکن یہاں بھی ایک چیز میرے ساتھ رہی اور وہ تھی ویب ڈیزاننگ ، دوستوں کو اکثر اور بہت ہی کم مارجن پر ویب سائٹ بنا دیتا۔
کچھ عرصے بعد دوستوں میں مائکرو ورکر ویب سائٹ مشہور ہوگئی۔ اور پھر ہم سب مائیکرو ورکر سائٹس پر آگئے۔ وہاں چھوٹے چھوٹے ٹاسک ملتے تھے۔ جیسے ویب سائٹس پر رجسٹریشن، فیس بک لائک، یوٹیوب کمنٹس وغیرہ۔ اور وہاں سے کافی کمائی بھی کی۔ دن رات لگے رہتےتھے۔ لیکن آہستہ آہستہ مائیکرو ورکر سائٹس کے قوانین اور ورکنگ بہت سخت ہوتے گئی اور وہاں سے دل اچاٹ سا ہوگیا۔
آخر اتنے دھکے کھا کھا کر۔ ایک دن سوچا۔ کہ میں کیا کروں۔ کونسی ایسی فیلڈ پر کام کروں۔ لوگوں کو دیکھتا ہوں۔ ایڈسینس سے ارننگ کررہے ہیں۔ ایس ای او سے پیسے کمارہے ہیں۔ بلاگنگ کر رہےہیں۔ لیکن مجھ سے ان چیزوں سے ارننگ کیوں نہیں ہو رہی، کیونکہ میں ہمیشہ ٹرینڈ کے پیچھ بھاگتا رہا۔ اور پھر میرے ذہن میں خیال آیا۔ کہ میں نے 33 بلاگز بنا ڈالے۔ کچھ فورم سائٹس بنا ڈالی، دوستوں کے لئے ویب سائٹس بناتا رہا ہوں۔ تو کیوں نہ اسی کو ہی مستقل طور پر پکڑ لوں۔ اور اسی پر کام کروں۔ اور اسکے بعد میں نے باقی فیلڈز کی طرف سے آنکھیں بند کرلی۔ ۔ چاھے کوئی ایڈ سنس سے ،ایس ای او سے ، گرافکس سے لاکھوں ڈالر کمائے میں کوئی پرواہ نہیں کروں گا۔ کروں گا تو صرف ویب ڈیلوپمنٹ، اور الحمد اللہ میں ان دو سالوں میں فائیور سے ، لوکل کسٹمرز اور فارن کسٹمرز کے لئے ویب ڈیلوپمنٹ کا کام کرکے کافی کچھ کما چکا ہوں۔ اور میرے کسٹمر میرے کام اور میری ایمانداری کی وجہ سے ہمیشہ مجھے ہی فوقیت دیتے ہیں۔ ویب ڈئزاننگ بھی کافی بڑی فیلڈ ہے۔ فائیور پر میں نے ویب ڈیلوپمنٹ کی مختلف گگز بنائی ہیں۔ اور اس میں بھی ایک گگ مجھے بہت پسند ہے۔ اوروہ ہے ویب سے وائرس ختم کرنا۔ اور وائرس سے لڑنا تو میرا جنون ہے۔ مجھے اگر رات کو ایک بجے بھی اسکا آڈر ملتا ہے۔ تو میں نیند کے خمار کے باوجود اٹھ جاتا ہوں اور کام کو شروع کرتے ہی میں خود ہی فریش ہو جاتا ہوں۔
اس ساری رام کہانی بیان کرنے کا مقصد صرف ایک ہی ہے۔ اور وہ یہ ہے۔ کہ آپ وہی کام کریں جس کا آپ کو جنون ہو۔ جس کا آپ کو شوق ہو۔ جس کام کو کرکے آپ بوریت یا تھکاوٹ محسوس نہ کریں۔ جو آپ کے لئے ایک ایڈونچر کی طرح ہو۔ اور کام کو کرکے آپ خوشی محسوس کریں۔نہ کہ بھیڑ چال کی طرح سب ایک ہی چیز کے پیچھے لگے رہو۔
اب بات آتی ہے۔ کہ آپ کون سا وہ کام کر سکتے ہیں۔ جو آپ کا شوق بھی بن جائے اور اس سے ارننگ بھی ہوجائے۔ تو اسکے لئے آپ کو خود کا محاسبہ کرنا ہوگا۔ کیونکہ آپ سے بہتر آپ کو کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا۔ اگر آپ بھی میری طرح ٹرینڈ کے پیچھے بھاگیں گے۔ لوگوں کے ارننگ سکرین شارٹس دیکھ کر وہی فیلڈ سیلیکٹ کریں گے۔تو آپ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
اور اگر آپ کو پھر بھی سمجھ نہیں آرہی ہوگی۔ کہ ہم کونسی فیلڈ میں جائیں تب آپ کو تھوڑی سی ریسرچ کرنا ہوگی۔ آن لائن ارننگ کے لئے بہت سی فیلڈ ہیں۔ جن کو سیکھ کر ارننگ کر سکتے ہیں۔آپ کو سب کے بارے میں جاننا ہوگا۔ سمجھنا ہوگا۔ اور پھر اس میں سے وہی سیلیکٹ کرنا ہوگا جو آپ سمجھ سکھے کہ اپ یہ اس کام کو اچھی طرح سے کر سکتے ہیں۔
کچھ بڑی فیلڈز یہ ہیں،ویب ڈئزاننگ اور ڈیلوپمنٹ، پروگرامنگ، گرافکس ڈئزائننگ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن، ایفی لیٹ مارکیٹنگ، آرٹیکل رائیٹنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ریسرچ اور ڈیٹا انٹری، بلاگنگ، اور ورچوئل اسسٹنٹ، وغیرہ،
بہت سے دوست ابھی سوچ رہے ہوں گے کہ وہ تو میڈیکل میں ہیں، کامرس میں ہیں۔ الیکٹرونکس میں ہیں۔ ادب سے تعلق ہے۔ یا مولانا صاحب ہیں۔ اور ان کو اب یہ پروگرامنگ ایس ای او بھی سیکھنی ہوگی۔ تو آج کل کے جدید دور میں یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔ آن لائن ارننگ اب صرف پروگرامر ہی نہیں کر سکتے، بلکہ اپنی تعلیم کو بنیاد بنا کر بھی تعلیم یافتہ لوگ ارننگ کر سکتے ہیں۔ میڈیکل والوں کے لئے ایسی سائٹس بنی ہیں اور مزید بھی بن سکتی ہیں جہاں وہ آن لائن اپنی سروسز مہیا کر سکتے ہیں۔
کامرس والے تو ورچوئل اسسٹنٹ بن کر گھر میں ہی اپنے فارن کسٹمرز کو اکاؤنٹ کا کام کرکے دے سکتے ہیں۔ اسی طرح مارکیٹنگ کرنے والے تو پروگرامر سے بھی زیادہ ارننگ کرسکتے ہیں کیوںکہ ان کو ڈیلینگ اچھی آتی ہے وہ فارن کسٹمرز کے ساتھ ڈیلینگ کرکے پروگرامر کو کام بھی دے سکتے ہیں۔ اور کچھ نہیں تو عصری طلبا اپنی فیلڈ کے لحاظ سے بلاگ بنا سکتے ہیں۔ صرف یہی تو نہیں کہ بھیڑ چال کی طرح۔ ٹیکنالوجی اور ایس ای او پر ہی بلاگ بنا کر بندہ بیٹھ جائے۔ اسی طرح علماء اور قاری حضرات بھی ماشاءاللہ اب آن لائن درس و تدریس اور اسلامی علوم کی تعیلم دے رہے ہیں۔ ادب سے تعلق رکھنے والے حضرات بھی کتابیں لکھ کرآن لائن بکس سٹور پر بیچ سکتے ہیں۔ اور ٹیچنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے یا اپنی فیلڈ مین ماسٹر کرنے والے آن لائن ٹیچنگ کر سکتے ہیں
اور آخری بات یہ کہ آن لائن ارننگ کے لئے سیکھنا ضروری ہے۔ چاھے کوئی بھی فیلڈ ہو۔ اور سیکھنے کے لئے ٹائم چاھئے ہوتا ہے۔ اسلئے کچھ مہینے آن لائن ارننگ کا خیال دل سے بالکل ہی نکال دیں۔ اور صرف سیکھنے پر ہی توجہ دیں۔ کچھ دوست ایک وقت میں کئی کئی کورسس کر رہے ہوتے ہیں۔۔ ان سے بھی درخواست ایک ہے ایک وقت میں ایک ہی کورس پر فوکس کریں۔
یہ کچھ باتیں اور گائیڈنس تو میں نے بتا دی۔۔ باقی دو بندوں کا میں آپکو بتاتا ہوں ، ٹاپ سکرٹ ہے۔ کسی کو بتانا نہیں۔ ۔۔ میں نے ان دونوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔وہ آپ کی ہر طرح کی مدد کریں گے۔ اور وہ بھی فری میں، بغیر کسی معاوضہ کے۔ ۔پیار سے میں ایک کو انکل کہتا ہوں اور دوسرے کو چچا۔ یہ جو بڑے بڑے ایکسپرٹس بنے نظر آتے ہیں۔ اصل میں انہی دونوں سے سیکھے ہیں ایک ہیں میرے گوگل انکل اور دوسرے یوٹیوب چچا۔ ان سے آپ ہر طرح کی مدد لے سکتے ہیں اور آپ کو ہر چیز سکھا دیں گے۔ لیکن یاد رھے یہ ٹاپ سیکرٹ ہے کسی کو بتانا نہیں.
از قلم: مراد خان

اپنا تبصرہ بھیجیں